11 جنوری 2014 - 20:30
اقوام متحدہ، دنیا میں امن و سلامتی کی برقراری میں ناکام رہی ہے

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ و سلامتی کونسل ، دنیا میں امن و سلامتی کی برقراری میں ناکام رہی ہے۔

ابنا: آیت اللہ "ناصر مکارم شیرازی" نے کہا کہ اہل مغرب عالمی امن کی برقراری کے دعویدار ہیں ، جبکہ دنیا والوں کے لئے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مغرب ، دنیا میں بدامنی و بے انصافی کا حقیقی عامل ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ و سلامتی کونسل بظاہر انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، لیکن اپنے عمل سے ان تنظیموں نے ثابت کردیا ہے کہ یہ دنیا میں امن و سلامتی کی برقراری میں ناتوان ہیں۔

.......

/169